چارسدہ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

چارسدہ سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی درویش خان کے مطابق چارسدہ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ خطرناک دہشت گرد ذاکر عرف یاسر کو تھانہ سروکلے کی حدود سے گرفتار کیا۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے دو دستی بم اور ایک ایس ایم جی برآمد کی گئی۔

ایس پی درویش خان کے مطابق دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی مردان میں دہشت گردی کے 7 سے زائد مختلف مقدمات درج تھے جبکہ دوران تفتیش دہشت گرد نے 21 تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔

درویش خان نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشت گرد ایف سی قلعہ، تنگی کچہری اور غلنئی خود کش حملوں میں ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں