ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، 2 شہری شہید

فوٹو: فائل


راولپنڈی: بھارتی فوج  نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس سے 33 سالہ شہری انصر شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والا شہری تین بیٹیوں کا باپ تھا جسے بھارتی فوج نے چلتی موٹرسائیکل  پر نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ: خواتین بچوں سمیت 11 شہری زخمی

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی  بھارتی فوج نے ایل او سی کے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب کو ہیوی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا تھا جس سے گیارہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 شہری زخمی ہو گئے تھے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان سمیت پانچ شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ رویہ بھارتی فوج کا غیرپیشہ ورانہ طرزعمل ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا یہ عمل انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔


متعلقہ خبریں