کراچی: بھارتی نجی پرواز نے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی ایئر پورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے دہلی جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران پرواز میں بھارتی مسافر محمد نوشاد کی طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد کیلئے ایئر پورٹ ڈاکٹر کو طلب کیا گیا،تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی مسافر محمد نوشاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
مزید پڑھیں: تیزہواؤں سے اسلام آباد ہوئی اڈے کا ٹرمینل سرک گیا
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت سے اڑان بھرنے والے طیارے نے ہنگامی طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔
ہم نیوز کےے مطابق بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے نے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ کارگو طیارے میں فیول کم تھا جس کی وجہ سے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت مانگی کی تھی۔ کارگو طیارے میں ایئرپورٹ عملے نے ری فیولنگ کی تھی جس کے بعد وہ دوبارہ اڑان بھر گیا تھا۔
مزید پڑھیں: انتظامیہ کی غفلت، اسلام آباد ایئرپورٹ تباہی کے دہانے پر
بھارتی شہر کلکتہ سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ جارجیا کے شہر تبلیسی کے جارہا تھا لیکن فیول کی کمی کے باعث اس کو اسلا م آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔