ن لیگی رہنما کا ایک روزہ ریمانڈ منظور


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

خواجہ عمران نذیر کو کل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کو گزشتہ روز فیصل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عمران نذیر کی گاڑی کو ٹریفک وارڈن نے روکا تھا جس کا کہنا تھا کہ عمران نذیر کے زیر استعمال گاڑی پولیس کو مطلوب ہے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے تاہم وہ ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حکومت جو مرضی کر لے 13 دسمبرکوتاریخی جلسہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: الزامات کی سیاست ن لیگ کا وطیرہ ہے، شہباز گل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران نذیر کی گرفتاری پر کہا کہ عمران نذیرکی گرفتاری لاہورجلسہ روکنے کی کوشش ہے تاہم لاہور کا جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں