لاہور کی سڑکوں پر نصب ون فائیو بوتھز سے شہری لاعلم

لاہور کی سڑکوں پر نصب ون فائیو بوتھز سے شہری لاعلم

لاہور: پناجب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اور سیف سیٹیز اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں پر ون فائیو بوتھ لگائے گئے ہیں لیکن آگاہی کی کمی کے باعث زیادہ تر شہری ان سیل سے لاعلم ہیں کہ یہ بوتھ کس طرح ان کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

کسی واردارت، حادثہ یا ایمرجنسی میں مدد حاصل کرنی ہو تو صرف ایک بٹن دبائیں اور پولیس سے رابطہ کریں۔ شہر کی بڑی شاہراہوں پر د وسو پچاس ایمرجنسی ون فائیو بوتھ لگائے گئے ہیں جن کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ ریڈ بٹن دبائیں اور فوری ون فائیو کے نمائندے سے رابطہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

ایمرجنسی ون فائیو بوتھ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروزپور روڈ اور جیل روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر نصب ہیں لیکن مناسب آگاہی نہ ہونے کے سبب بہت سے شہری سے اس سے لاعلم ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی چیز ہے کہ ایمرجنسی میں آپ کے پاس فون نہیں تو آپ ون فائیو پر بات کرسکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو اس بارے علم نہیں ہے۔

پولیس حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے ایمرجنسی مدد کےلیے ون فائیو بوتھ متعارف کرائے گئے لیکن اس کا استعمال بہت کم ہو رہا ہے۔

ایس ایچ او ریس کورس منصور علی نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ بوتھ ان افراد کےلیے بہت بہتر ہے جو اپنا فون نمبر یا شناخت چھپاتے ہوئے کسی جرم کو رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کا کہنا ہے سہولت کا غیر ضروری استعمال کرنے والوں کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

ون فائیو کال کے لیے سٹرکوں پر لگائے گئے باکس سے شہری نا صرف فوری ایمرجنسی میں امداد لے سکتے ہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے بھی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔


متعلقہ خبریں