اوکاڑہ میں مکان کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق


اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی ہونے والے بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ مکان زیر تعمیر تھا اور اس کی چھت پر سامان رکھا ہوا تھا جس کا وزن چھت برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔

گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ٹیکسالی چوک پر مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 اور 7 سال کے بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتے دار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: چوبرجی کے قریب بینک کی چھت گرگئی، متعدد زخمی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں