چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم آئین کی حکمرانی اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ہم لوہے کے چنے ہیں، ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے، ہمیں وہاں نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کٹھ پتلی حکمران سے نجات دلائیں گے۔ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
مولانا فضل الڑحمان نے کہا کہ غریب عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب اپنے بچے فروخت کر رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ آئین کی حکمرانی اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانا اور نگلنا مشکل ہے۔ ہمیں وہاں نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔
مزید پڑھیں: سراج الحق کا کراچی میں دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کے کردار کو ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں جے یو آئی کو نظر انداز نہیں کی جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے شکنجے سے آزاد کرائیںگے۔ پاکستان پر مسلط حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہے۔ پاکستان کو کٹھ پتلی حکمران سے نجات دلائیں گے۔
۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے۔ عمران خان کے پشت پر کھڑے ادارے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں۔
چارسدہ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔