کراچی: شہر قائد میں مردوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی
ہم نیوز کے مطابق خاتون ملزمہ کے ساتھ آٹھ دیگر موٹر سائیکل لفٹروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران نوجوان لڑکے کو گولی مارنے والے ملزم کو بھی پکڑ لیا ہے۔
کراچی میں پولیس نے ماڑی پور میں چھاپہ مار کر ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے جو مردوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کیا کرتی تھی۔ علاقہ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمہ کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ
ہم نیوز کو اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ نہ صرف مردوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرتی تھی بلکہ لیاری کے ایک کلب سے باکسنگ بھی سیکھ رہی ہے۔
اے سی ایل سی نے لیاری، سائٹ اور گلبرگ کے علاقوں میں چھاپے مار کر آٹھ دیگر موٹر سائیکل لفٹروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ پانچ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ وہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں مکینک اور کباڑیوں کو بھی فروخت کیا کرتے تھے۔
رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟
پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ لانڈھی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران میٹرک کے طالب علم کو گو لی مارنے والا ملزم بھی پکڑا گیا ہے جب کہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ پکڑا جانے والا ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔