ملائشین وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا


کوالالمپور: ملائشین وزیراعظم محی الدین یاسین نے خود کو چودہ روز کیلئے قرنطینہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائشیا کے وزیر مذہبی امور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملائشیا کے وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملائشین وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

اجلاس میں شریک دیگر حکام بھی چودہ روز حفاظتی ماحول میں گزاریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب  دنیا میں 10 لاکھ 45 ہزار 942 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 56 لاکھ 98 ہزار 262 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 68 لاکھ 66 ہزار 678 ہو گئی ہے اور 77 لاکھ 85 ہزار 642 ایکٹیو کیسزہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد گھر منتقل

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 79 ہزار 644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 66 لاکھ 82 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 3 ہزار 600 اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں