لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

چند روز میں پنجاب حکومت بنانے جارہے ہیں، آنے والا دور ن لیگ کا ہے، عطا تارڑ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے جلد ان کا نام ای سی ایل میں ہو گا، عطا تارڑ

ہم نیوز کے مطابق عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مریم نواز پر الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر آمنے سامنے بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی سیاسی جماعت کا خاتمہ قریب ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔

نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چند تقاریر ملکی مفاد میں نہیں تھیں اور میں نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ نواز شریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 10 ماہ بعد پتہ چلے گا کہ نواز شریف کی تقریروں کا کیا نقصان ہوا ہے جبکہ ہمیں سیاسی طور پر نواز شریف کی تقاریر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے اور اداروں کے خلاف بول رہی ہے۔

شہباز گل نے کہا تھا کہ نواز شریف نے اپنے پارٹی رہنماوَں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے پروپیگنڈا کیا کہ حکومت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کرا دی ہیں حالانکہ انہوں نے خود ہی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں۔

’ایک ہزار لوگوں کی جلسی نے لاہور میں ن لیگ کی مقبولیت کا بھانڈا پھوڑ دیا‘

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے دشمن نہیں بلکہ چھوٹی سوچ کے کاروباری آدمی ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا تھا کہ کیا پاکستان کا کوئی تاجر بھارت جا کر ان کے وزیر اعظم سے مل سکتا ہے ؟ لیکن نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم سے کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں