وزیراعظم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات  کرکے دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد میں افضل محمود ،شیخ رفیق ،معروف حسین اور ماجد خان شامل تھے۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے زیادہ بہترین آپشن ہے۔ آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کی صلاحیت تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے جب کہ دیامر بھاشا ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے زیادہ بہترین آپشن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آبی ذخائر تعمیر کرنے کی بہت ضرورت ہے جب کہ پاکستان کے پاس دو ہزار 66 کیوبک کلومیٹر گلیشیئرز ہیں۔

یاد رہے کہ 13 مئی کو دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے واپڈا نے پاور چائنا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) پر مشتمل جوائنٹ ونچر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا۔

وزارت آبی وسائل کے اعلامیہ کے مطابق 442 ارب روپے کا ڈیم پارٹ کا ٹھیکا پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا۔

واپڈا کی جانب سے دیا مر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بشیر چوہدری اورجوائنٹ ونچر کی جانب سے ینگ جیانڈو نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل محمد فیصل واوڈا،چینی سفیر یاؤ جنگ، وفاقی سیکریٹری آبی وسائل محمد اشرف، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)،انجینئر ا نچیف آف پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز اور ڈی جی ایف ڈبلیواو میجر جنرل کمال اظفربھی اِس موقع پر موجود تھے۔


متعلقہ خبریں