نیب نے شرم کا کوئی پردہ نہیں رکھا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شرم کا کوئی پردہ نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے آرمی چیف سے علیحدہ سے ملاقات کی تردید کردی

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک آنکھ والا ادارہ ہے جس سے اسے صرف اپوزیشن کی کرپشن نظر آتی ہے، نیب کی دوسری آنکھ اندھی ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ نیب کو سیاسی  انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، نیب نے اے پی سی کے بعد کارروائیاں تیز رفتاری سے شروع کیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم کوئٹہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز  کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب دیکھ رہے ہیں نیب جو کارروائیاں کر رہا ہے، ہمارے لیڈران کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت ملک و معیشت اور جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکی ہے، حکومت نے معیشت تباہ کر دی۔ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی عروج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال اسپورٹس سٹی کیس:احسن اقبال کیخلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں چینی سو روپے سے اوپر چلی گئی، آٹے کی قیمت بھی اسی روپے کلو تک ہو گئی جبکہ ہمارے دور میں ان اشیا کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں۔


متعلقہ خبریں