انتظامی مقاصد کیلئے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں،معید یوسف


اسلام آباد: معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی سرزنش ہو رہی ہے۔ پاکستان کی توجہ امن اور معیشت کی حفاظت پر مرکوز ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی تھی۔

اس سے قبل گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہونے تھے تاہم انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 30 مارچ سپریم کورٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی تھی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چودہدری

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگراں سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں