مایوس اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی، عثمان بزدار


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مایوس اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات صوبائی وزرا،اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں  پر ہونے والی  پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی صرف نعروں تک محدود رہی، قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں، عثمان بزدار

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کا موجودہ حالات میں منفی کردار قابل مذمت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے، ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا ہے، سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔


متعلقہ خبریں