کراچی ٹرانسفارمیشن پلان: اراکین اسمبلی نے وفاقی وزرا کو تجاویز دیدیں


کراچی: وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی کو اراکین اسمبلی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔

کراچی کے منصوبوں پر 62 فیصد رقم وفاق، 38 فیصد سندھ حکومت خرچ کریگی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ان سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے دونوں وفاقی وزرا کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اپنی تجاویز سے آگاہ کردیا۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے دوران ملاقات اراکین اسمبلی پر واضح کیا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کے 1100 ارب میں سے 62 فیصد حصہ وفاق کا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کے 1100 ارب میں سے 38 فیصد حصہ حکومت سندھ کا ہوگا۔

وزیراعظم کا کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے پیکج کا اعلان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے منصوبوں پر 62 فیصد رقم وفاق اور 38 فیصد سندھ حکومت خرچ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سیاست الگ رکھیں۔ انہوں ںے زور دے کر کہا تھا کہ عوامی خدمت کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آکر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اختیارات تقسیم ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کام نہ کرنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کا عملہ اور افسران فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں۔

دہشتگردوں کا راج ختم کر دیا اب کراچی کی ترقی پر کام کرنا ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا تھا کہ ہم بحث میں نہیں پڑے کہ سندھ حکومت زیادہ پیسہ لگا رہی ہے یا وفاقی حکومت؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اعادہ کیا کہ یہ نہیں بتانا کون کتنے پیسے لگا رہا ہے؟ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اس بات کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 1100 میں سے 800 ارب سندھ حکومت دے گی اور صرف 300ارب وفاق لگا رہا ہے۔

ترقیاتی پیکج کراچی والوں پر احسان نہیں، امین الحق

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 38 فیصد خرچ کرے گی اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں 62 فیصد رقم وفاق فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں