تیسرا ٹی ٹوئنٹی: حیدر علی نے ڈیبیو پر نصف سنچری بنا لی


لندن: قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو پر نصف سنچری بنا لی۔

حیدرعلی نے28 گیندوں پرنصف سنچری بنائی جس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 ڈیبو پر نصف سنچری بنانےوالے پہلے پاکستانی بلےباز بن گئے۔

19 سالہ حیدر علی نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سےنصف سنچری بنائی۔

اس کے علاوہ وہ ٹی20 ڈیبومیں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پاکستانی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں