سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی چل بسے


نئی دہلی: بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے بذریعہ ٹویٹ سابق صدر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ 13 اگست کو دماغ کی سرجری کے بعد پرناب مکھرجی کوما میں چلے گئے تھے جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔ دس اگست کو ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق بھارتی صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا اور وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔

وہ 11 دسمبر 1935، کو مغربی بنگال میں  پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد 1920 سے ہی کانگریس پارٹی میں سرگرم تھے۔


متعلقہ خبریں