ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے فورس چوکس ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری فورس چوکس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچے اور ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا بھی معائنہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا جبکہ ڈیجیٹل وال پر کیمروں کے ذریعے دیگر علاقوں کے جلوسوں کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، 10 کشمیری نوجوان شہید

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے سرویلنس نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس وقت ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری فورس چوکس ہے۔


متعلقہ خبریں