سندھ میں یکم ستمبر کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے جائیں گے، ناصر شاہ

Nasir Hussain Shah

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پورے صوبہ سندھ میں یکم ستمبر کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے جائیں گے۔

سندھ کابینہ: وزیربلدیات کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا اختیار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندگان کی مدت 30 اگست کو ختم ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی پر تمام اسٹیک ہولڈر کا اتفاق ہو گا۔

سندھ: بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجرا

سندھ کابینہ نے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات کو بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی مدت ختم ہونے پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا اختیار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں