مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے کے دوران 7 کشمیری شہید

فوٹو: فائل


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹے کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی تھم نہ سکی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہو گئے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ جعلی مقابلے کے دوران کشمیری جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی جانب سے نوجوان کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرینگر میں محرم کے جلوس پر دھاوا بول ڈالا اور سیکڑوں کشمیریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں کیخلاف جرائم سے روکے، دفتر خارجہ

کے ایم ایس کے مطابق بارہ مولا ، بڈگام اور دوسرے علاقوں میں کشمیری محرم کے جلوسوں میں شرکت کے لیے گھروں سے باہر نکلے تو بھارتی فوجی ان پر ٹوٹ پڑے۔

خیال رہے کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے چار دیواری کے اندر چھوٹی چھوٹی مجالس کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں