کراچی: بارش، حادثات میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

کراچی: یاسین آباد، ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین اور مکینوں کا احتجاج

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، شہر ڈوب گیا، کئی شاہراہیں بند

ہم نیوز کے مطابق ہاکس بے مشرف کالونی میں بچہ جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔علاقہ پولیس نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بھینس کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہوا ہے۔

کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، شاہد آفریدی

ریسکیو ادارے کے مطابق ڈی جے سائنس کالج کے قریب مین روڈ پر کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایوب گوٹھ میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے باعث صورتحال نہایت گھمبیر ہو چکی ہے اور پورا شہر ندی نالوں اور تالاب کے مناظر پیش کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں