اسرائیل میں عباسی دور خلافت کے سکے دریافت


اسرائیل میں عباسی دور خلافت میں زیرِ استعمال رہنے والے سونے کے سکے دریافت ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرینِ آثار قدیمہ کو 425 سکے یاون شہر کے وسطی علاقے میں کھدائی کے دوران ملے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سکوں کا تعلق عباسی دورِ خلافت سے ہے اور یہ لگ بھگ گیارہ سو سال پرانے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سکوں کے ساتھ ساتھ سونے کے سیکڑوں چھوٹے ٹکڑے بھی ملے ہیں جن سے متعلق ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ کم مالیت کی کرنسی کے طور پر استعمال ہوتے ہوں گے۔

ملتان:کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی

ابتدائی تجزیے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان سکوں کا تعلق 9 ویں صدی سے ہے۔

یاد رہے کہ پانچ سال قبل بھی قدیم بندرگاہ قیصریہ کے ساحل سے ایسے ہی سونے کے دو ہزار قدیم سکے ملے تھے جن کا تعلق 10 ویں اور 11 ویں صدی کے دورِ فاطمیہ سے بتایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں