سپریم کورٹ: چیف جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے


اسلام آباد: سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتے کسی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹریکٹ ملازمین کی درخواست، سپریم کورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کو 3 ماہ میں بھرتی کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دو، کراچی اور لاہور رجسٹری میں ایک ایک بنچ  ہوگا۔

اسلام آباد کے پرنسپل سیٹ پر دو بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، بنچ ایک میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں جب کہ بنچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں۔

کراچی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس مقبول باقر چیمبر میں فرائض سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے معذور افراد کو معذور نہ کہنے کا حکم دے دیا

لاہور میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں