پی آئی اے: ابوظہبی سے پشاور جانے والے طیارے میں دورانِ پرواز فنی خرابی

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ابوظہبی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 218 میں دوران پرواز فنی خرابی کی نشاندہی کی گئی۔

فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کل سے یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

ذرائع ہم نیوز کے مطابق طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی جس کی کاک پٹ میں نشاندہی کی گئی۔

خرابی کی نشاندہی کے بعد کپتان نے کراچی ایئرپورٹ  کے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پی آئی اے کی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی جس کے بعد کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا۔

اس بابت ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ طیارے کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا، فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو پشاور کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم اہم شواہد کے ہمراہ واپس روانہ

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں