وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

فلسطین کی صورتحال: شاہ محمود کے سعودی اور فلسطینی وزرائے خارجہ سے رابطے

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطےمیں امن کے لیے کی گئی کاوشوں پر بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سےآگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں کشمیر پر بحث نے متنازع حیثیت واضح کر دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مباحثے میں امریکا کی شرکت پر مائیک پومپیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مستقل سیاسی حل کیلئےمعاونت جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں