بچوں کےاغوامیں اضافہ:والدین کی نیندیں اڑ گئیں


لاہور:پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے والدین کی نیندیں اڑادیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 2280 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درج کئے گئے مقدمات میں سے 948 کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ بچےلاہور سے اغوا کئے گئے۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں پنجاب سے 1986 بچے اغوا ہوئے تھے۔

سال 2016 میں صوبہ پنجاب سے بچوں کے اغوا کی کل تعداد 652 تھی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں والدین اپنے بچوں کی واپسی کی آس لگائے لگائے بیٹھے ہیں لیکن ان کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں