کے الیکٹرک بند پاور پلانٹ چلا کرلوڈشیڈنگ ختم کرسکتی ہے، اویس لغاری

وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے  کہا کہ  اگر کے الیکٹرک اپنے بند پاور پلانٹ متبادل توانائی پر چلائے توکراچی میں حالیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

اویس لغاری نےمیں حالیہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنےکیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر نےخط میں لکھا ہے کہ کےالیکٹرک بند پاورپلانٹس متبادل ذرائع پر چلا کرشہر کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتی ہے۔

خط کے متن کےمطابق کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 32 ارب روپے کا تنازع ہے کےالیکٹرک،سوئی سدرن اور واٹر بورڈ مل کراس کا حل نکالیں۔

کراچی میں بجلی سپلائی کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ انہوں نے واٹر بورڈ سے بقایا جات لینے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے23اپریل کوکابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس کراچی میں طلب کر لیا ہے۔

اس اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کےالیکٹرک کے ایشوززیرآئیں گے۔

گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے شہر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا تھا کہ اربوں روپے لوٹنے والی کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ہم اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کرسکتے ہیں۔

جماعت اسلامی نے لوڈ شیڈنگ  کے معاملے ہر27اپریل کو کراچی بھرمیں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا حکام نے کراچی میں  حالیہ لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں