وزیراعظم کی راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ جلد شروع کرنے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان نے دریائے راوی کے کنارے نیا شہر آباد کرنے والے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظمکی زیر صدارت راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دورانچیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے منصوبہ پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران نے کہا کہ منصوبہ پنجاب کی معیشت اور لاہور شہر کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اہم ہے۔ منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں دینے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پراجیکٹ سے لاہور کے رہائشیوں کیلئے پانی کی کمی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ حکومت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہر رکاوٹ ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ واٹر کنزرویشن کا خاص خیال رکھا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ منصوبے سے اسلام آباد کی طرز پر جدید اور ماڈرن سٹی کا قیام عمل میں آئے گا۔ ٹائم لائنز کے تحت منصوبے کا جلد از جلد آغاز کیا جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کاروبار سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے لاہور میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا  تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو بزنس پارک کے قیام پر مبارک باددیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کیلئے خطرہ ہے، بلاول

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سنگا پور نے منصوبہ بندی کے تحت ترقی کی اور ہم سے آگے نکل گیا۔ بدقسمتی سے ملک میں طویل مدت منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ حکومت کی سمت درست ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 1960 کے بعد پاکستان میں کوئی پلاننگ نہیں ہوگی۔ ہماری صرف یہ پلاننگ ہوگی ہے کہ الیکشن کیسے جیتیں۔ ماضی میں صرف سیاسی مفاد کو مدنظر رکھ کر قلیل مدت منصوبہ بندی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ منصوبے کے حوالےسے تمام مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت تعاون کریگی۔ اس پارک کی لوکیشن بھی بہت زبردست ہے۔

و زیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ 50لاکھ گھر بنانے ہیں جس کیلئے نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی بنائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام کرنے نہ دیا جائے۔ غریبوں کے لیے 50لاکھ گھر بنانے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کے اداروں میں اصلاحات ایک دن میں نہیں ہوتیں۔ہمارا سسٹم ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ سرخ فیتہ کلچر کسی کو کم نہیں کرنے دیتا۔حکومتی اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں