لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کاروبار سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے لاہور میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی قوم انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو بزنس پارک کے قیام پر مبارک باددیتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سنگا پور نے منصوبہ بندی کے تحت ترقی کی اور ہم سے آگے نکل گیا۔ بدقسمتی سے ملک میں طویل مدت منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ حکومت کی سمت درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1960 کے بعد پاکستان میں کوئی پلاننگ نہیں ہوگی۔ ہماری صرف یہ پلاننگ ہوگی ہے کہ الیکشن کیسے جیتیں۔ ماضی میں صرف سیاسی مفاد کو مدنظر رکھ کر قلیل مدت منصوبہ بندی کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے حوالےسے تمام مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت تعاون کریگی۔ اس پارک کی لوکیشن بھی بہت زبردست ہے۔
و زیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ 50لاکھ گھر بنانے ہیں جس کیلئے نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی بنائی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم رہنا ہر پاکستانی کی زندگی کیلئے خطرہ ہے، بلاول
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ سسٹم ایسا ہے کہ کسی کو آسانی سے کام کرنے نہ دیا جائے۔ غریبوں کے لیے 50لاکھ گھر بنانے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر حماد اظہر سے کہوں گا کہ بزنس پارک سے متعلق مسائل حل کریں۔ حماد اظہر ڈائنامک وزیرصنعت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اداروں میں اصلاحات ایک دن میں نہیں ہوتیں۔ہمارا سسٹم ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ سرخ فیتہ کلچر کسی کو کم نہیں کرنے دیتا۔حکومتی اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چینی کمپنیاں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ پنجاب میں کرپشن ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ آہستہ آہستہ رکاوٹیں دور کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ منصوبے سے 5 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ اگلا بزنس پارک بہاول پور میں بنایا جائےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں آسانی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ نوجوانوں کو 12ارب روپے کے قرضے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت بزنس پارک کیلئے انٹرچینج کے قیام میں تعاون کرے۔