کوئٹو: ایکواڈور میں سماجی فاصلے کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔
ملک بھر میں کیمروں کے ذریعے مارکیٹوں میں لوگوں کے درمیان سماجی فاصلے کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ فاصلہ کم ہونے کی صورت میں آڈیو کے ذریعے خبردار کیا جاتا ہے۔
ایکواڈور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اب تک یہ وائرس 4 ہزار 500 سے زیادہ جانیں لے گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 788 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مزید 308 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 14 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 542 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 59 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے مزید 154 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر سے کروڑوں لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت
بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 506 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔