وزیراعلیٰ سندھ کو ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کے ڈائلسز پر بریفنگ

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ انسٹی ٹیویٹ آف یورولوجی اینڈٹرانسپلانٹیشن کا دورہ کیا۔

ایس آئی یوٹی پہنچنے پر سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹرادیب رضوی نے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ ایس آئی یو ٹی میں پاکستان کے سب سے زیادہ ڈائلسزہوتے ہیں۔ یومیہ بنیادوں پر ایس آئی یوٹی میں 800 مریضوں کے ڈائلسز کیے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کورونا کے باوجود ایس آئی یوٹی میں ڈائلسز کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔ مختلف ایس آئی یوٹی کی برانچزمیں مجموعی طور پرروزانہ 1400 ڈائلسز ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرادیب رضوی کا بتایا کہ ایس آئی یوٹی میں کوروناکےمریضوں کے بھی ڈائلسز ہورہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹرادیب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ کی صحت کے شعبے کیلئے خدمات کی مثال نہیں ملتی ہے۔

خیال رہے کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 30 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد شہر میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 730 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 1854 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک میں کورونا وائرس پھیلا، بلاول بھٹو

محکمہ صحت سندھ  کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہزار 491 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کے باعث مزید 33 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سندھ میں کورونا سے اموت کی تعداد 886 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار 868 ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 111 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 839 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 443 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 56 ہزار 390 مریض صحت یاب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں