ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود

ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے 29، خیبر پختونخوا کے 8، اور سندھ کے 3 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، پنجگور، خاران اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی ٹڈی دل سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری 

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع ٹڈی دل دے متاثرپ علاقوں میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب کے کسی ضلع سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا، ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1288 مشترکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 12 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 5 ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا، خیبر پختونخوا میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی جب کہ سندھ میں گزشتہ روز 500 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں تباہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 23 ہزار ہیکٹر رقبے پرا سپرے کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں