راولپنڈی کے علاقے صدر میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کےعلاقے صدر میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کراچی: رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ، راہ گیر اکرم زخمی

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی صدر میں ہونے والے بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کا ماحول خراب کرنےکی کوشش کی بھرپورمذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکےمیں قیمتی جانی نقصان پرافسوس ہے، جاں بحق ہونے والےفرد کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں