اسٹاک مارکیٹ 34 ہزار کی سطح پر بحال

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزارکی سطح پر بحال ہوا،

اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3،4021 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 931 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 131 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 62 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا جبکہ 89 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 56,837,220 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,664,295,321 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتامی روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جبکہ اس سے قبل جمعرات کو بھی 141 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے اور کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

ایشیائی ترقی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس کے باعث تجارت اور صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور سفری پابندیوں، لاک ڈاؤن، سرحدوں کی بندش سے معاشی نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں