پنجاب سے ن لیگ اور پی پی کی ایک ایک وکٹ گرگئی


سرگودھا:جنرل الیکشن 2018 قریب آتے ہی پنجاب سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل فارق چیمہ نے  پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں جہانگیر ترین، عامر محمود کیانی، انجینئر عطاءاللہ خان، انصر اقبال ہرل، حسن انعام پراچہ، فیصل گھمن، عمر فارق چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

چوہدری فیصل فاروق چیمہ 2013 کے الیکشن میں سرگودھا کے حلقے پی پی 35 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے سابق ایم این اے نواب شیر وسیرنے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

نواب شیر وسیر این اے 102 سے ممکنہ پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں