پنجاب: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو شہریوں کی جانیں لے لیں

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


راولپنڈی/ لاہور: رمضان المبارک کے مقدس ایام میں مبینہ ڈاکوؤں نے صوبہ پنجاب کے دو شہروں میں دو شہریوں کی جانیں لے لیں۔

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈائون

ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے وارداتیں اورفائرنگ اس وقت کی جب شہروں میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں تک میں پولیس کی نفری ناکے لگا کر مستعد کھڑی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ صدر راولپنڈی کی حدود میں واقع رنیال میں مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اس وقت فائرنگ کی جب مقامی تاجر نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی تاجر رانا ولایت جاں بحق ہوگیا۔

لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

پولیس نے جائے وقوع پہ پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے  جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پہ پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی اور جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اورحالات و واقعات کا خود بھی جائزہ لیا۔

لاہور: پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے اس موقع پر ہم نیوز سے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں