کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس32850 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سرمایہ کار کافی متحرک رہے جس کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار تھی تاہم مجموعی طور پر انڈیکس میں 160 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32,806.38 پر بند ہوا اور 98,708,302 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,498,120,149 پاکستانی روپے رہی۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ملاجلا رحجان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا اختتام 667 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار499 کی سطح پر ہوا تھا۔
منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس میں1076 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں صرف41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔