گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 82 کیسز رپورٹ

فوٹو: فائل


گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 82 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس  سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 283 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے اب تک تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 197 افراد جاں بحق، 9ہزار505متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 197افراد جاں بحق اور 9505 متاثر ہوئے ہیں جب کہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے اور 289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں