معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے، زندگی نہیں لوٹائی جاسکتی،بلاول


اسلام آباد: چہیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت دوبارہ ٹھیک ہوسکتی ہے لیکن انسانی زندگی دوبارہ نہیں لوٹائی جا سکتی۔

بنیادی ترجیح قوم کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے درپیش صورتحال پر بریفنگ لینے کے دوران کہی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پی پی کو بتایا کہ حکومت سندھ نے بیرون ملک سے آنے والوں کو ازخود تلاش کیا ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ میں کورونا سےبچاوؤ سےمتعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے لاڑکانہ میں کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کام شروع کردے گی۔

سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں ساڑھے 13 ہزار مستحقین کوراشن بیگ مہیا کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے تین ہزار313 خاندانوں میں فی خاندان چھ ہزارروپے زکوٰۃ فنڈ سے بھی دیے گئے ہیہں۔

کورونا سے آج مزید 5 مریض جاں بحق ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے جان ومال اورصحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق پرلازم ہے کہ وہ صوبوں کوصحت سےمتعلق فنڈز فراہم کرے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی اضافی رقم نہیں ملی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں مستحق افراد کو امداد ان کےگھرکی دہلیزپر پہنچانےکا عمل قابل تعریف ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ آپ سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کریں اور صورتحال کو خود دیکھیں۔

بلاول کی ہدایت: پی پی سستے تندور کھولے گی

کورونا وائرس متاثرین کی امداد کے لیے پی پی نے پورے ملک میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پہلا تندور اسلام آباد کے سیکٹر جی-7 میں لگایا گیا ہے جہاں سے روٹی نصف قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں