کورونا وائرس کے باعث آج سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، وزیراعلی سندھ

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آج سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مریض جاں بحق ہو گئے۔

اپنے بیان میں صوبے میں کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 182 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 19 مارچ کو پہلی ہلاکت ہوئی اورآج سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، کورونا وائرس سے مجموعی طورپر مرنے والوں کی تعداد 56 ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 1520 ٹیسٹ کیے ہیں ،اومان فلائٹ سے 176 لوگ واپس آئے ،سب کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ،170 کےنتائج منفی آئے ہیں، باقی 6 کا نتیجہ  آنا باقی ہے۔


متعلقہ خبریں