کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئیں

فوٹو: فائل


لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 113,883 افراد ہلاک اور 18 لاکھ 46 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں آج بھی کورونا سے ایک ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 21  ہزار 952 سے تجاوز کر گئی۔

فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے561 افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 14 ہزار 393 سے بڑھ گئی جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا کے ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہو چکے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید 507 افراد ہلاک ہوئے۔

جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ 29 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں 3 ہزار 600 اور  نیڈر لینڈز میں 27 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں مزید 431 افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مزید 737 زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد  10 ہزار 612 کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 84  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ چین میں 77 ہزار، اسپین اور جرمنی میں 53 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ اٹلی میں 32 ہزار، ایران میں 41 ہزار سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں