کورونا وائرس کا خدشہ، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت جمع

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ن لیگی رہنما نے مؤقف اپنایا کہ جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مؤقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کو کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور لاہور ہائی کورٹ سے ہدایت بھی جاری ہوئی ہیں کہ قیدیوں کی درخواست ضمانتیں دائر کی جائیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملزم کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی پر آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس کے مقدمات ہیں۔ حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق مقدمات میں 11 جون2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں