لندن، کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرس مردہ پائی گئی


لندن: لندن کے مشہور کنگ کالج اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ نرس اسپتال میں مردہ پائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نرس، جو کہ کنگ اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور تھی، صبح 5 بجے کے قریب وارڈ میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

کنگ کالج اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی نرس کے اہلخانہ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 19 ہزار سے زائد اموات

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ کالج اسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے آٹھ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں ڈیوٹی پر مامور نرس شائد زیادہ ذہنی دباوَ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گئی ہوں گی۔

پولیس کے مطابق نرس کی موت کو مشکوک کیس کے طور پر نہیں دیکھا جارہا ہے، بلکہ اسے طبی موت قرار دیکر کورونر کے لیے فائل تیار کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں