’ہم درد بنیں‘ کیونکہ دیہاڑی دار طبقہ بے روزگار ہو رہا ہے، ثمر عباس

’ہم درد بنیں‘ کیونکہ دیہاڑی دار طبقہ بے روزگار ہو رہا ہے، ثمر عباس

فوٹو: ہم نیوز



 ملک اور قوم پر اس کڑے وقت میں جب معاشی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہم نیٹ ورک نےغریب اور نادار طبقے کا سہارہ بننے کیلئے’ہم درد‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی فلم، ڈرامہ اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات جوق در جوق اس مہم میں شامل ہو رہی ہیں۔

پاکستان کے معروف انیکر ثمر عباس نے’ہم درد بنیں‘ مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے درخواست کی مشکل کی اس گھڑی میں ان بہن بھائیوں کا ضرور خیال کریں جو روزانہ مزدوری کرکے گھر کا چولہا جلاتے تھے۔

معروف اینکر نے پیغام دیا کہ وہ لوگ بے روزگا ہو رہے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کرتے تھے، مشکل کی اس گھڑی میں آیئے سب ان کا ساتھ دیتے ہیں’آگے بڑھیں ہم درد بنیں‘۔

سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کمپین چلانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہم نیٹ ورک کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔

’ہم درد‘ کاکام فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا انتظام کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مند لوگوں تک پہنچانا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں