لاہور ہائیکورٹ: کورونا وائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

کورونا وائرس کو نہ ماننے والے شہری پر 2 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کورونا وائرس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

آج ہی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالنے والے جسٹس قاسم خان نے بینچ تشکیل دیا۔

جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد جمیل خان بینچ میں شامل، جسٹس ساجد محمود سیٹھی بھی کورونا سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے بینچ میں شامل۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان بنچ کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں قائم بینچ کورونا وائرس کی روک تھام، بچاؤ اور دیگر معاملات سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس محمد قاسم خان نے آج صبح ہی اپنئ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے جسٹس محمد قاسم سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب کا اہتمام گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں کیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور تمام شرکاء کو مکمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزنگ کے بعد تقریب میں آنے کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، وفاقی و صوبائی لاء افسران اور جوڈیشل افسران کے علاوہ سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد قاسم خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔


متعلقہ خبریں