نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج کرائیں، چوہدری شجاعت حسین

فوٹو: فائل


جدہ: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فی الحال واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج کرائیں۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے جدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا۔ اتحاد میں شامل فسادیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’آٹا، چینی بحران پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے‘

نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کے ملک سے باہر بھجوانے میں ان کا کردار ہے اور انہیں فی الحال واپس نہیں آنا چاہیے وہ اپنا علاج مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں ہم جبر اور دباؤ کے فیصلے نہیں مانتے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے کیونکہ ان کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔


متعلقہ خبریں