تھائی لینڈ کا کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی کا دعویٰ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر، امریکہ میں ایک ہلاک

فوٹو: فائل


بنکاک: تھائی لینڈ کے محکمہ صحت نے مہلک کورونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی کا دعویٰ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں ڈاکٹروں نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نزلے اور ایچ آئی وی کے مرض کی ادویات ملا کر استعمال کرنے سے ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یہ دوا دیے جانے کے 48 گھنٹے بعد بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہے اور ہزاروں افراد اس سے متاثر ہیں۔

یہ مہلک وائرس چین کے علاوہ 20 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس میں امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تھائی لینڈ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چین کے صوبے ووہان سے تعلق رکھنے والی ستر برس کی ایک ضعیف خاتون سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نیا طریقہ کار اختیار کرنے سے انھیں بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

ان مریضوں کو جو دوا دی گئی ہے اس کو ایچ آئی وی اور نزلے کی ادویات کو ملا کر ایک طاقتور خوراک پلائی گئی جس سے 48 گھنٹے ہی میں ان کی حالت بہتر ہونے لگی۔

ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کو دس دن پہلے کرائے گئے ٹیسٹ میں کرونا وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا ادوایات پلانے کے اڑتالیس گھنٹے بعد ان کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس نہیں پایا گیا۔

ڈاکٹرز نے کہا بظاہر یہ طریقہ کار گر ثابت ہو رہا ہے لیکن اس کو کرونا  وائرس کا مصدقہ علاج قرار دینے سے قبل اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے 19 مریضوں کا پتہ چلا تھا۔ ان میں آٹھ افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ گیارہ اب بھی زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں