حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے، فردوس عاشق


سیالکوٹ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں اور یہ عمران خان کے سچے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے جبکہ خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی کا ویژن ہے۔ عمران خان اقتدار کے لیے وزیر اعظم نہیں بنے بلکہ وہ اس نظام کو بدلناچاہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم ملکی خزانے کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں اور بدعنوانی میں جکڑے ملکی نظام کو بدلنے کے لیے تحریک انصاف کوشاں ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے لیے نہیں بکہ اپنی ذات کے لیے سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کو داوَ پر لگا کر پاکستان کی فکر کر رہے ہیں اور انہیں عوام کا درد اور احساس ہے۔ وزیر اعظم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہو، ملک میں غریب افراد کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شیخ زید اسپتال میں جگر کی پیوندکاری پر پابندی عائد

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کرعارضی اجازت لے کر باہر گئے اور باہر جا کر اب پلیٹلیٹس کم یا زیادہ ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا جا رہا جبکہ بھائی کی تیمارداری کے لیے جانے والا بھی سازشوں میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں