علی ظفر پی ایس ایل کے نغمے کے حق میں بول اٹھے

 علی ظفر کا محمد علی سد پارہ کو سلام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل نغمے ’تیار ہیں‘ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو علی ظفر برداشت نہ کر سکے اور گانے اور گلوکاروں کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے اپنے مداحین کی جانب سے ملنے والے پیار اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی انہیں ایک پیغام بھی دیا ہے۔

گلوکار و اداکار نے تحریر کیا کہ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے بالکل اسی طرح باقی سب گلوکاروں کی کاوش کو بھی سراہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور پی ایس ایل بھی ہماری فیملی ہے، پی ایس کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہماری موسیقی کا بھی۔ پاکستان زندہ باد۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کے نغمے کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عوام گلوکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی انتظامیہ کو بھی اس گانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ آفیشل نغمہ علی ظفر ہی گائیں۔


متعلقہ خبریں