کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔
ہم نیوز کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 89 ہزار 950 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 118 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور آج یہ 155 روپے میں فروخت ہوا۔